(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ذرائع ابلاغ دعویٰ کیا ہے کہ جاپان میں کورونا کےمرض میں استعمال ہونے والی دوائی تجرباتی مرحلے میں ہے اور اس کے باقاعدہ استعمال سے قبل ہی اسرائیل نے اسے حاصل کرلیا ہے۔
اسرائیلی آرمی کے ریڈیو نے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ٹوکیو میں واقع "تل ابیب” کے سفارت خانے کے عملے کے اشتراک سے جاپان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے علاج میں استعمال ہونے والی ویکسین "اویگن” خفیہ طریقے سے حاصل کرلی ہے ہے۔
خبر میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ فی الحال یہ ویکسین تجرباتی مرحلے میں ہے مگر اس کے باقاعدہ استعمال سے قبل ہی اسرائیل نے اسے حاصل کرلیا ہے۔