(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 تھی
جبکہ مرکز خلیج عقبہ میں ایک کلو میٹر زمین کے اندر تھا۔
گزشتہ روز فلسطین کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسرائیل کے جیو فزیکل انسٹیٹیوٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز خلیج عقبہ میں ایک کلو میٹر زمین کے اندر تھا ،زلزلے کے جھٹکے ترکے کے جنوبی علاقوں، شمالی کینیا اور افریقہ سمیت شامی پٹی میں بھی محسوس کیے گئے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں رواں سال یہ زلزلے کا تیسرا واقعہ ہے تاہم اس میں کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔