(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ھنیہ اور دیگر فلسطینی رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں کورونا کی وباءکی روک تھام سمیت فلسطینی انتظامیہ کی طرف سے کیےگئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ، نیشنل پروگریسیو پارٹی کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ البرغوثی، عوامی محاذ برائے آزاد فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ابو حمد فواد ، جمہوری محاذ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فہد سلیمان اور جنرل لیڈر شپ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ابو جہاد طلال ناجی سےعالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے فلسطین میں پیدا ہونے والی سنگین صورت حال اور قوم کو درپیش مشکلات کے حوالے سے فلسطین کی نمائندہ جماعتوں کے قیادت سے ٹیلیفون پر مشاورت کی۔
اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی رہ نماؤں سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں جاری کورونا کے خطرات اور ان کے تدارک کے لیے اقدامات اور تیاریوں پر بات چیت کی۔