(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) خلیجی ریاست قطر نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں عالمی وباء کورونا وائرس ے لڑنےو الے طبی عملے کے 100 اراکین کو آئندہ چاہ ماہ تک تنخواہیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
غزہ میں قطری تعمیراتی کمیٹی کے سربراہ اور فلسطین میں قطر کے سفیر محمد العمادی کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ دوحہ حکومت مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کے 100 ارکان کو آئندہ چھ ماہ تک تنخواہیں ادا کرےگاجس کی ادائیگی قطر کے ترقیاتی فنڈ کی رقم سے کی جائے گی۔
جاری بیان میں کہاکہ اس اقدام کا مقصد غزہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتالوں میں پیدا ہونے والی بحرانی صورت حال بالخصوص اسپتالوں کو درپیش بجٹ کی کمی دور کرنے میں مدد کرنا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں امیر قطر نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے غزہ کے عوام کے لیے ایک بڑی امدادی رقم کا اعلان کیا تھا۔