(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل میں 98 سالہ صیہونی خاتون کی ہلاکت کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والے صیہونی آباد کاروں کی تعداد 21 ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد کو گھروں تک محدود کردیا گیا ہے ۔
قابض صیہونی ریاست اسرائیل میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، صیہونی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں ایک 98 سالہ صیہونی خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد صیہونی ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے 97 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جن میں سے 76 وینٹی لیٹر پرہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے متاثرین کی تعداد5600 سے تجاوز کرتئی ہے 3062 افراد کو گھروں میں محدود کرتے ہوئے علاج کیا جا رہا ہے جبکہ 689 مریضوں کو اسپتالوں اور ہوٹلوں میں رکھا گیا ہے۔
قابض حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام مقبوضہ شہروں میں لاک ڈائون کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے۔ حکومت کی طرف سے اسرائیلیوں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ لاک ڈائون کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔