(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی وزیرصحت اور ان کی اہلیہ کی عالمی وباکورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وزیرصحت ان کی اہلیہ اور ان سے رابطوں میں رہنے والے وزیراعظم نیتن یاھو اور موساد کے سربراہ بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق صیہونی ریاست اسرائیل کے 71سالہ وزیر صحت یاکوف لٹزمین اور ان کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں وزیرصحت کے ساتھ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران رابطوںمیں رہنے والے افراد کو اپنا ٹیسٹ کرانے اور قرنطینہ میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرصحت یاکوف لٹزمین کی حالت خطرے سے باہر ہے او ر وہ اپنے گھر میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے ۔
عالمی وباء کورونا وائرس سے قابض صیہونی ریاست میں اب تک 25 یہودی آبادکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 6000 سے زائد متاثریں ہیں جن میں سے 10 کے قریب افراد کی حالت خطرےمیں بتائی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی وزیراعظم تین روز قبل ہی اسرائیلی عہدیدار ن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دوہفتے کی خود ساختہ تنہائی سے باہر آئے تھے اور آج پھر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ۔