(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران حماس کے سینئر رہنماسمیت درجنوں فلسطینی باشندوں کو اغوا ء کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں سے اغواء کرلیا ، صیہونی پولیس نے رات گئے کوبر کاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے حماس کے سینئر رہنما عمر البرغوثی اور ان کے جواں سالہ بیٹے کو گھر سے اغواء کرلیا
ذرائع کے مطابق صیہونی پولیس نے رام اللہ سے ایک وکیل محمود مرار کو اسکے گھر سے اغوا کیا، رام اللہ کے مغرب میں بدرس قصبے میں محمود مرار کے بھائیوں عبدالنصیر اور عاید مرر کو اغواء کیا ، البریح شہر سے جعفر عربش کو اغواء کیا ۔
گھروں سے فلسطینیوں کو اغواء کے خلاف فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی پولیس اور فوج پر پتھراؤ کیا جس کے بعد پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں ، صیہونی فوج اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شینگ اور فائرنگ کی جس کے باعث متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔