(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کانگریس اراکین نے وزیر خارجہ کو خط لکھا ہے کہ ۔ اگرفلسطینیوں کو بروقت طبی امداد فراہم نہ کی گئی تو انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔
امریکی کانگریس کے 8 اراکین کی جانب سے وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو ایک خط لکھا گیا ہے جس صیہونی ریاست کے ہاتھوں گزشتہ تیرا سالوں سے جاری غیر قانونی محاصرے کا شکار مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں عالمی وباء کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے امریکی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وباء کے خلاف غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں بسنےوالے فلسطینیوں کی مدد کرے۔
وزیر خارجہ کو لکھے گئے مکتوب میں انہوں نے کہا کہ ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے بھی کورونا وائرس سے لڑنے کے لیےایران، شمالی کوریا اور فلسطینیوں کی مدد کی اپیل کرچکےہیں، مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں کرونا کی وباء کی روک تھام کے لیے مزید ادویات اور طبی آلات کی فراہمی کی ضرورت ہےاگرفلسطینیوں کو بروقت طبی امداد فراہم نہ کی گئی تو انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔
کورونا کی وباء کے سامنے آنے کے بعد اس ناکہ بندی کے فوری خاتمے اور غزہ کےعوام کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کی ضرورت ہے۔