(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں آج فلسطین کا 44 واں یوم ارض منایا جاررہا ہے ، حکام نے دنیابھر میں جاری کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث یوم ارض کے مناسبت سے تمام جلسے جلوسوں کو منسوخ کرکے فلسطینیوں کو پناہ گزین کیمپوں سمیت ملک بھرمیں اپنے گھروں اور دفاتر اور چوراہوں پر فلسطین کے جھنڈے لگانے کی ہدایت کی ہے ۔
گھروں دفاتر اور چوراہوں پر فلسطینی جھنڈے لگائے جانے کی مہم کے ترجمان عبدالکریم کا کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں جاری خطرناک وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھرمیں اجتماعی تقاریب جلسے جلوسو اور ریلیوں کو منسوخ کردیا گیا ہے تاہم تمام فلسطینی باشندوں پر زوردیا ہے کہ وہ قابض صیہونی فوج کو واضح اور مضبوط پیغام دینے کیلئے اپنے گھروں پر فلسطین کے جھنڈے لہرائیں ۔