(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والی عالمی وباء ‘کورونا’ وائرس سے نمٹنے کے لیے غزہ میں قائم ‘ترکی – فلسطین فرینڈشپ اسپتال’ کے شبہ ایمرجنسی اور دیگر سیکشن اسلامی یونیورسٹی کے حوالے کیے گئے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں اسلامی یونیورسٹی کے تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا ہے کہ ترکی کے تعاون سے چلنے والے ایک مقامی اسپتال کو ‘کورونا’ کی وباء سے نمٹنے اور اسپتال سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسپتال کے انتظامات اسلامی یونیورسٹی کے سپرد کیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک حکومت اور امداد دارے ٹیکا کے ساتھ رابطے کے بعد غزہ میں ترک اسپتال کے انتظامات اسلامی یونیورسٹی نے سنھبال لیے ہیں جس کا مقصد غزہ میں جاری کورونا کی وباء سے نمٹنا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں اب تک کورونا وائرس کے 9 مریض سامنے آچکے ہیں اور اس عالمی وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مزید سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔