(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف اقدامات کے نام پر صیہونی فوج کا فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد ، واقع کی رپورٹنگ کرنے والے صحافی کو بھی اسرائیلی فوج نے گرفتارکرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ غرب اردن کے علاقے طولکرم میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے نام پر فلسطینی باشندوں کو گھروں سے گرفتارکررہی ہے اور گرفتار افراد پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیاجارہا ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے اور شمالی گورنری طولکرم میں المزرعہ گاؤں میں فلسطینیوں کو گھروں سے گرفتار کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، اس موقعے پراسرائیلی فوج نے کوریج کرنے والے ایک صحافی احمد ابو قرع کو بھی گرفتارکرلیا ۔