(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سماجی تنظیموں کا فلسطینی علماء سے جمعہ کے خطبات اور تقاریر کو آن لائن نشر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے تحت مساجد میں اجتماعی عبادت کی پابندی کے دوران فلسطینی شہری علماء کے خطبات سے مستفید ہو سکیں ۔
فلسطین میں سماجی کارکنوں کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری مہمات میں ماجی کارکنوں اور عام شہریوں نے مساجد کے آئمہ اور خطباء حضرات سےاپیل کی ہے کہ وہ آئندہ جمعہ کے خطبات اور تقاریر انٹرنیٹ پر نشر کریں تاکہ عوام الناس ان سے استفادہ کرسکیں۔
خیال رہے کہ فلسطین میں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر تمام مساجد میں جمعہ اور با جماعت نمازوں کی ادائی روک دی گئی ہے۔