(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تعلیمی ادارے ریستوران ، کیفے ، جم ، شادی ہال اور عوامی مقامات کو ایک ماہ کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ ان احتیاطی تدابیر کے تحت بیت المقدس شہر میں مساجد اور گرجا گھروں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ گزشتہ روز فلسطین کے محصور شہر غزہ میں کورونا وائرس کے مزید سات متاثرین کی تصدیق کے بعد مقبوضہ فلسطین میں کوروناوائرس کےشکار افراد کی تعداد مجموعی طور پر 91 ہوگئی ہے۔
ابراہیم ملحم نے ایک بیان میں کہا کہ بدو کے مقام پر کورونا کے مزید 5 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ بیت لحم میں دو مریضوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے بعد کرونا کے شکار افراد کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔