(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ یمن کی حوثی تنظیم کی جانب سے سعودی عرب سے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے میں سعودی عرب میں قید فلسطینی باشندوں کی رہائی کی شرط کو شامل کرنا غیر معمولی قابل تحسین اقدام ہے۔
سعودی عرب میں قید فلسطینی قیدیوں قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو شامل کرنا قابل تحسین اقدام ہے
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کی حوثی تنظیم کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی شرط کو شامل کرنا قابل تحسین اقدام اور بھائی چارے کی عمدہ مثال ہے۔
حال ہی میں حماس کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بھی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے حراست میں لیے گئے تمام قیدیوں کو فوری طور رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ حوثی تنظیم کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے