(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو زخمی کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ علاقے دیرابو مشعل کے رہائشی 27 سالہ فلسطینی نوجوان قابض صیہونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں نے رام اللہ کے علاقے دیر الندھام میں قابض صیہونی فوج کی چھاپہ مار کارروئیوں کے خلاف پتھراؤ کیا جس کے جواب میں صیہونی فوج نے براہ راست فائرنگ کرتے ہوئے فلسطینی نوجوان کو زخمی کردیا۔
دوسری جانب قابض فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا شرپسندوں کو منتشر کرنے کیلئے فوج نے فائرنگ کی ۔