(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے القدس اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں میں موجود تمام مساجد میں عارضی طورپر با جماعت نماز کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فلسطینی اوقاف کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں ملک میں پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فلسطینی محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پرعمل درآمد کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی پرعارضی طور پرپابندی عاید کی ہے تاکہ اس مہک مرض کو روکا جاسکے ۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام فلسطینی مساجد میں بروز پیر سے القدس اور مقبوضہ فلسطین کے دوسرے علاقوں میں موجود تمام مساجد میں عارضی طورپر با جماعت نماز کی ادائیگی کو روک دیا گیا ہے تاہم مسجد اقصیٰ کی انتظامی امور کے عہدیدار اور ذمہ داران اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے غرب اردن کے علاقوں میں 60 فلسطینیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ اسرائیل میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 12 سو سے تجاوز کرگئی ہے اور تک جا پہنچی ہے۔