(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عالمی وبا ء کورونا وائرس سے قابض صیہونی ریاست میں پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ، متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے بعد صیہونی حکومت کا ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ۔
قابض ریاست کے معروف اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق گزشتہ روز کوروناوائرس سے متاثر ہونے والے شخص کی موت ہوگئی ہے ، صیہونی ریاست میں اس وقت 1238افراد کوروناوائرس سے متاثرہیں ، اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی ریاست میں 5268 افراد کو کرونا کے علاج کے لیے قرنطینہ مراکز منتقل کیا گیا ہے جبکہ 625 افراد کو گھروں تک محدود کیا گیا ہے، مجموعی طور پراسرائیل میں اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 870 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔
کورونا کے متاثرہ 97 مریضوں کا ہوٹلوں میں قائم قرنطینہ مراکز میں علاج جاری ہےجس میں سے 37 افراد صحت یاب ہوگئےہیں۔، گذشتہ روز کرونا کے متاثرین کے 126 نئے کیسز سامنے آئے، 18 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جبکہ 30 کی درمیانی حالت بتائی جاتی ہے۔
اسرائیلی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضروری کام کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنی اقتصادی، سماجی اور دیگر سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔