• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینیوں کو کورونا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے،اسماعیل ھنیہ 

کوروناسے بچاؤ کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے

پیر 23-03-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
فلسطینیوں کو کورونا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے،اسماعیل ھنیہ 
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم نے  ہمیشہ اپنی بہادری، فراخ دلی، ایثار اور قربانی کے جذبے کا اظہار کیا، کورونا کی وباء پوری فلسطینی قوم کے لیے آزمائش ہے ، مل کر شکست دیں گے۔

دنیا بھر میں تباہی مچانے والی عالمی وبا ء کورونا وائرس نے غزہ میں بھی پنجے گاڑلئے ہیں ، حالیہ دو کورونا وائرس سے متاثرین کی غزہ آمد کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے  سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےکہا ہے کہ فلسطینی قوم کورونا کی وباء کی وجہ سے اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے،  قاتل اور مہلک مرض سے بچائو کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء پوری فلسطینی قوم کے لیے آزمائش ہے،  فلسطینی قوم کے ہمیشہ اپنی بہادری، فراخ دلی، ایثار اور قربانی کے جذبے کا اظہار کیااور ہر امتحان  میں کامیاب ہوئی ، اب بھی ہمیں پوری توقع ہے کہ فلسطینی قوم اس بحران سے بھی کامیابی کے ساتھ ہم کنار ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی ریاست کی جارحانہ سرگرمیوں اور انتقامی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے،  انہوں نے عالمی ادارہ صحت اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی قوم کو کرونا کی وباء اور آزمائش سے بچانے کے لیے فلسطینی قوم کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اندرون ملک اور بیرون ملک اس وقت وباء کا سامنا کر رہی ہے۔ فلسطینی پناہ گزین دنیا کے کئی ملکوں میں کیمپوں میں پہلے ہی معاشی اور سماجی مشکلات کا سامنا کررہےہیں۔ بیرون ملک پناہ گزین کی حیثیت سے رہنے والے فلسطینیوں کو بھی کرونا سے بچاؤ کے لیے طبی معاونت کی ضرورت ہے۔

Tags: اسماعیل ھنیہحماسغزہکورناوائرس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.