(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) لبنانی مزاحمتی تنظیم ‘حزب اللہ’ نے اسرائیلی جاسوس کی رہائی پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کو انصاف کا قتل قرار دیا ہے۔
گزشتہ روز جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے لبنان میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں قید لبنانی نژادامریکی شہری عامر الفاخوری کو رہا کر دیا گیا ، امریکی صدر نے عامر الفاخوری کی رہائی میں تعاون کرنے پر بیروت حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اسرائیل کیلے جاسوسی کرنے والا لبنانی نژاد امریکی عامر الفاخوری سمتبر 2019ء میں لبنان سے اس وقت گرفتار ہوا تھا جب وہ اسرائیل سے امریکا جا رہا تھا، خفیہ اداروں کو حاصل اطلاعات پر اسرائیلی جاسوس کو گرفتارکیا گیا تھا ۔
لبنانی مزاحمتی تنظیم ‘حزب اللہ’ نے اسرائیلی جاسوس الفاخوری کی رہائی کو انصاف کا قتل قرار دیتے ہوئے جاسوس کی رہائی پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی مداخلت سے رہا ہونے والا اسرائیلی جاسوس عامر الفاخوری کینسر کا شکار ہے اور بیماری آخری درجے میں داخل ہوچکی ہے۔