(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں کورونا وائرس کے خدشے کے تحت اونروا کے تحت چلنے والے تمام اسکول بند کر دیئے گئے ہیں اور ان اسکولوں کو امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز کے طور پرتبدیل کیا گیا تاکہ شہریوں کو باآسانی اشیائے ضروریہ فراہم کی جاسکے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ سمیت مقبوضہ فلسطین کےمختلف علاقوں اور بیرون ملک میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کےلیےقائم کردہ ‘ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’ اونروا کے زیرانتظام غزہ میں قائم کردہ 12 اسکولوں کو امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
اونروا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی کے 12 اسکولوں کو عارضی طورپرامدادی سامان کی تقسیم کے مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا وائرس کے خدشے کے تحت اونروا کے اسکول بند کر دیئے گئے ہیں اور ان اسکولوں کو امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز کے طور پرتبدیل کیا گیا۔