(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رات گئے صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے دومختلف شہروں سے چار کم سن بچوں سمیت چھ فلسطینیوں کو اغواء کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات گئے قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران دو فلسطینی بچے جمال الناصر اور محمد النفیس کو اغواء کرلیا، دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی شہر جنین کے مضافاتی علاقے میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران مزید دو کم سن بچوں سمیت چھ فلسطینی باشندوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کے اعلان کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف قابض صیہونی ریاست اور شرپسند صیہونی آبادکاروں کی انتقامی کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک تنظیم کی حالیہ رپورٹ کےمطابق صدی کی ڈیل کے اعلان کے بعد سے صیہونی فوج نے کم سے کم 200 سے زائد فلسطینی بچوں اور خواتین کو حراست میں لیا ہے جبکہ کم سے کم 20 سے زائد گھروں کی جبری مسماری بھی دیکھنے میں آئی ہے ۔