(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی ریاست نے اپنے شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضروری کام کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اقتصادی، سماجی اور دیگر سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔
قابض صہیونی ریاست میں کورونا وائرس کے مزید 90 کیس سامنےآئے ہیں جس کے بعد کورونا کے مجموعی طورپراسرائیل میں مریضوں کی تعداد 427 تک پہنچ گئی اسرائیل میں کرونا وائرس کے متاثرین میں طبی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں، صیہونی ریاست کے وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضروری کام کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنی اقتصادی، سماجی اور دیگر سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔
بیان میں کہا گیا ہے پوری دنیا میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے آغاز کے بعد صرف ڈیڑھ ماہ میں ساڑھے چار سو اسرائیلی اس وباء کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔اسرائیل میں طبی عملے کے 3000 اہلکاروں کو کرونا کے شبے میں معائنے کے عمل سے گذارا جا رہا ہے۔