(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے کورونا وائرس کے پھیلاؤں کی روک تھام کے نام پر مسجد اقصیٰ کے بارہ دروازوں کو بند کردیا ہے ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے مقبوضہ فلسطین اور قابض ریاست اسرائیل میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں روزانہ ہونے والے اضافے کے نام پر مسجد اقصیٰ کے دروازوں کو بند کردیا ہے ، گزشتہ روز صیہونی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کا گھیراؤکیا اور صرف باب حطہ، باب السلسلہ اور باب المجلس کے علاوہ دیگر تمام 12 دروازوں کو بند کردیا
واضح رہے کہ قابض صیہونی حکام نے مسجد اقصی ٰ کے باب مراکشی کو پہلے ہی یہودی آباد کاروں اور سیاحوں کے لیے مختص کیا ہوا ہے اور اس دروازے کو فلسطینی استعمال نہیں کرسکتے۔