(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کےلئے سوڈان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ، اسرائیل اب پوری آزادی کے ساتھ سوڈان کی فضائی حدود کو استعمال کرسکتا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی زبان کے معروف اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل کی فضائی کمپنیوں نے سوڈان کی فضائی حدود کوفضائی سفرکیلئے باقاعدہ طورپراستعمال کرنا شروع کردیا ہے انہوںنے سوڈان کی خود مختار کونسل کا فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ یہ پیش رفت حال ہی میں سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان کی یوگنڈا میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ ملاقات کے بعد عمل میں لائی گئی ہےاس سے قبل اسرائیل کو سوڈان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں تھی ۔