(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں تیز بارش اور طوفان کے باعث ہونےوالے حادثات میں ایک بچے سمیت دو افراد شہید ہوگئے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق گز شتہ روز شدید بارش تیز ہواؤں کے باعث غزہ میں حادثات میں ایک 15 سالہ نوجوان محمود بریخ جاں بحق ہوا جبکہ ایک سات سالہ بچہ بھی حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا ۔
جنوبی علاقے خان یونس کا رہائشی 15 سالہ محمود بریخ تیز ہوا کے باعث چھت گرنے سے جاں بحق ہو اجبکہ وسطی غزہ میں تیز ہواؤں اور بارش کے نتیجے میں سات سالہ بچہ صائم موسیٰ جاںبحق ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ غزہ میں گزشتہ تین دنوں سے بارشیں اور تیز ہوائیں جاریں ہیں ، فلسطین کے بعض مقامات پر ہوا کی رفتار 90 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔