(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج کی گھر گھر چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران بلاجواز گرفتاریوں پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر قابض صیہونی فوج نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی متعدد بے ہوش ہوگئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے مشرقی قصبے جبل العرمہ میں بیتا کے مقام پر چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران روایتی لوٹ مار اور رہائشیوں پر تشدد کیا جس پے جواب میں فلسطینی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بطور احتجاج قابض صیہونی فوج پر پتھراؤ کیا ۔
اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کی ذد میں آکر دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے جبکہ متعدد دم گھنٹے کے باعث بے ہوش ہوگئے ۔
فلسطین ہلال احمر کے مطابق زخمی اور بے ہوش ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک فلسطینی جس کے سینے میں گولی لگی اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ فلسطینی نوجوانوں کے زخمی ہونے کے بعد فلسطینی منتشر ہونے کے بجائے اور مشتعل ہوگئے اور آخری اطلاعات تک قابض صیہونی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس میں مزید فلسطینیوں کے زخمی اور گرفتار ہونے کا خدشہ ہے ۔