(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رات گئے صیہونی فو ج نے غزہ میں سرحدی زرعی علاقےمیں بلا اشتعال فائرنگ کرکے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات قابض صیہونی فوج نے غزہ شہر کے مشرقی سرحد کے علاقے خان یونس میں فلسطینیوں کی زرعی زمین پر اچانک بلا اشتعال فائرنگ شروع کی اور علاقے کو روشن کرنے والے میزائل (فلیئر ز) داغے جس سے پورا سرحدی علاقہ روشن ہوگیا ، قابض صیہونی فوج کی جانب سے اچانک بلا اشتعال فائرنگ اور میزائلوں کے حملوں سے شہریوں میں شدید خوف ہ ہراس پھیل گیا۔
قابض صیہونی فوج کی فائرنگ سے المغازی پناہ گزین کیمپ (مرکزی غزہ) کے مشرق میں واقع ایک فلسطینی آبزرویشن پوائنٹ کو بھی نقصان پہنچا تاہم اس فائرنگ اور میزائل حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے رات گئے سرحدی علاقے کو روشن کرنے والے میزائل کا استعمال نگرانی کیلئے کیا ، میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کو سرحدی علاقے میں کسی خفیہ سرگرمیوں کی اطلاعات ملی تھی جس پر روشنی کرنے والے میزائل اور فائرنگ کی گئی تاہم کسی بھی قسم کی مزاحمتی کارروائی کو روکا جاسکے ۔