(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کرنے صیہونی آبادکاروں میں یہودی طلباءو طالبات سمیت مذہبی رہنمااور سیکیورٹی حکام بھی شامل تھے جنہوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔
فلسطینی محکمہ اوقاف اور وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں قبلہ اول پر شرپسند صیہونی آبادکاروں کے دھاوؤں میں غیرمعمولی اضافے پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم سے کم 60040 شرپسند یہودی آبادکاروں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسجداقصیٰ پر دھاوا بولا ، صیہونی پولیس اور فوج کے حفاظتی حصار میں دھاوا بولنے والے شرپسند صیہونی آبادکاروں میں طلبہ و طالبات سمیت یہودی مذہبی رہنما اور قابض صیہونی ریاست کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاربھی شامل تھے ۔