(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی باشندے کو اس شرط پر رہائی ملی ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کے خلاف کسی احتجاجی کسی مظاہرے اور کسی بھی ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوگا جو صیہونی ریاست کے کسی بھی طرح خلاف ہو۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جزیرہ نما النقب کی جیل سے رہا ئی پانے والے 39 سالہ راندی عسیٰ عادل عودہ کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ قابض صیہونی حکام نے راندی عسیٰ کو اس شرط پر رہا کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں داخل نہیں ہوگا ، اسرائیل کے خلاف کسی احتجاجی کسی مظاہرے اور کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنے گا جو اسرائیل کے خلاف ہو۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی فوج نے راندی عسیٰ عادل عودہ کو 7 مارچ 2002ء کو شعفاط کے مقام سے حراست میں لیا تھا اور اس کو 18 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔