(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے ایران کے مایہ ناز سیاست دان اور فلسطینی امور کے ماہر ڈاکٹر حسین شیخ الاسلام کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل صابر ابومریم کی جانب سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں بزرگ ایرانی سیاستدان اورسابق سفیرحسین شیخ الاسلام کےانتقال پرتعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ کہ حسین شیخ الاسلام کی وفات سے امت مسلمہ اور مزاحمتی محاذ ایک عظیم قائد سے محروم ہوگئی ہے۔
صابرابو مریم نے اپنے بیان میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای، ایرانی عوام، مرحوم کے اہل خانہ اور فلسطینی تحریکوں سے حسین شیخ الاسلام کی وفات اور امت مسلمہ کے المناک نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت الفردوس میں اعلی مقام کی دعا کی ۔
واضح رہے کہ سینئر ایرانی سیاست دان اور سابق سفیر حسین شیخ الاسلام گذشتہ روز کورونیوائرس کے مرض کے سبب انتقال کرگئے ، مرحوم ایرانی رہنما نے فلسطین اور القدس کی آزادی کیلئے پاکستان میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کی صدارت کی تھی جبکہ مرحوم متعدد فلسطینی تحریکوں کے سربراہ کےطور پر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں