(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست اسرائیل میں تین مزید مریضوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص کی ہے جس کے بعدکورونا متاثرین کی تعداد بارہ سے بڑھ کر پندرہ ہوگئی ہے۔
اسرائیلی اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ صحت کے حکام نے مزید تین افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص کی تصدیق کردی ہے ، تمام کرونا متاثرین کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
حالیہ تشخیص ہونے والے مریضوں میں ایک شخص اٹلی میں کورونا سے متاثر ہوا جبکہ دیگر دوافراد میں سے ایک نویں جماعت کا طالب علم ہے ، طالب علم میں کورنا وائرس کی تصدیق کے بعد قابض صیہونی رایاست میں اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے ۔
کی اٹلی سے واپس کے بعد کرونا کے شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔کرونا سے متاثر ہونے والے افراد میں اسکول کا ایک طالب جو اسکول میں نویں جماعت میں زیرتعلیم ہے بھی شامل ہے۔ طالب علم کے کرونا کا شکار ہونے کے بعد اسرائیل میں اسکول بند کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی ریاست نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں پانچ ہزار افراد کو الگ رکھا ہوا ہے جبکہ بیرون ملک سے واپس آنے والے 500 فوجیوں کو بھی الگ کیا گیا ہے۔