(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جنوبی افریقہ قضیہ فلسطین کی طرح حمایت جاری رکھے گا اور اس سے متعلق موقف میں نہ تبدیلی کا کوئی امکان ہے اور اور نہ ہی جنوبی افریقا کی حکومت ایسا کرے گی۔
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں سابق صدر نیلسن منڈیلا کی یاد میں منعقدہ تقریب کے بعد ‘القدس العربی’ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے سابق صدر تھابو مبیکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور قوم صہیونی ریاست کے مظالم کے سامنے فلسطینی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی ہم نیلسن منڈیلا کے فلسطینی قوم کی حمایت پرمبنی مشن کوجاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کی آزادی اور حق خود ارادیت کی حمایت جنوبی افریقا کی اولین ترجیح ہے اور رہےگی، جنوبی افریقا فلسطینی قوم کو کسی صورت میں صیہونی ریاست کے رحم و کرم پر تنہا نہیں چھوڑے گاقضیہ فلسطین سے متعلق موقف میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی جنوبی افریقا کی حکومت ایسا کرے گی۔
جنوبی افریقا کے سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ملک امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ نام نہاد یکطرفہ منصوبے صدی کی ڈیل کو مسترد کردیا ہے، یہ امن منصوبہ یک طرفہ ہے جس میں فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی کوئی رعایت نہیں کی گئی۔