(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ماسکو میں فلسطینی سفارت خانے میں حماس کے وفد کا استقبال فلسطینی سفیر عبدالحمید نوفل نے کیا، اس موقع پر دونوں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گزشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے اعلیٰ اختیاراتی وفدجس میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری، بیرون ممالک تنظیمی امور کے ذمہ دار ڈاکٹر ماھر صلاح اور ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق پر مشتمل وفد نے اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں روس کےدارالحکومت ماسکو میں فلسطینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔
سماعیل ھنیہ نے فلسطینی سفیر پر زور دیا کہ وہ روس کی طرف سے امریکا کے صدی کی ڈیل منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے موقف کو مزید پذیرائی دیں اور امریکی سازشی منصوبے کوناکام بنانے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کریں۔