(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) محکمہ اوقاف کاکہنا ہے کہ مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز پر پابندی مذہبی اشتعال انگیزی اور مذہبی آزادی پر حملے کے مترادف ہے۔
فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد الابراہیمی میں فلسطینی کو نمازوں کی ادائیگی اور اذان پرپابندیوں کو اشتعال انگیزی اور مذہبی آزادی پر حملہ قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ پریہودیوں کی ملکیت کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے اور صہیونی قوتیں ان دونوں مقدس مقامات کے حوالے سے دنیا کو گمراہ اور تاریخ کومسخ کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ پر صیہونی شرپسندوں کی جانب سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر روزانہ کی بنیاد پر بے حرمتی کا نشانہ بنایا جاتاہے اور مسلمانوں کو ان مقدس مقامات سے بے دخل کرنے کیلئے صیہونی ریاست ہر روز نت نئے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے ۔