(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسماعیل ھنیہ جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ روس کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ترجمان حازم قاسم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ روس کے دارالحکومت ماسکو روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سمیت اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے جبکہ قضیہ فلسطین کو درپیش خطرات اور امریکا کی جانب سےتیار کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔