(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لبنان میں کرونا وائرس کیسز سامنے آئے ہیں تاہم ابھی تک کوئی فلسطینی پناہ گزین اس وائرس کا شکار نہیں ہوا۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ کے شعبہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان عبدا شناعہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے تعلیمی ادارے اور اسکول 29 فروری سے 9 مارچ تک بند کردیے ہیں۔
ڈاکٹر عدنان عبدا شناعہ کا کہنا ہے کہ لبنان میں کرونا وائرس کیسز سامنے آئے ہیں تاہم ابھی تک کوئی فلسطینی پناہ گزین اس کا شکار نہیں ہوا ہے
واضح رہے کہ چین میں پھیلنے والا کرونا وائرس تیزی کے ساتھ کئی دوسرے ممالک میں بھی پہنچ گیا ہے، عرب ممالک میں لبنان بھی کرونا وائرس کا شکار ہوا ہے، لبنانی حکومت نے احتیاطی تدابیر کے تحت 9 مارچ تک ملک بھرمیں اسکول اور تعلیمی ادارے بند کردیے ہیں۔