(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آئے 55 افراد کو طبی معائنے کے عمل سے گذرا جا رہا ہے تاہم فلسطین میں اب تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سے فلسطین آنے والے افراد کو حفاظتی اقدامات کے تحت دیگر فلسطینیوں سے الگ تھلگ رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے تاکہ ان کی وجہ سے ‘کورونا’ وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔
کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایک اسپتال کو صرف چین سے آنے والے افراد کے طبی معائنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، چین سے آنے والے تمام افراد کو احتیاطی تدابیر کے تحت اسپتال میں رکھا جائے گا۔ چین سے آنے والے متعدد افراد کو 14 دن تک اسپتال میں رکھا گیا اور کرونا وائرس سے محفوظ ہونے کی تصدیق کی بعد انہیںگھروں کو بھیج دیا گیا۔خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین میں ‘کرونا’ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کرچکی ہے۔ جب کہ 79 ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔