(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یورپی یونین کے فلسطین میں سفیر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جس طرح فلسطینی نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اس کی لاش کی حرمتی کی اس کا کوئی جواز نہیں، یہ اقدام انسانیت کی عزت و توقیر کے اصولوں کی توہین ہے۔
یورپی یونین کے القدس میں مندوب سفین کوھان وون بورگسڈورف (Sven Kuehn von Burgsdorff)نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اس کی لاش کی بے حرمتی کے مجرمانہ اقدام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی شہید کی لاش کو صیہونی فوج نے جس طرح بلڈورز کے ساتھ گھیسٹا اور اسے لٹکا کر اٹھایا وہ منظر کسی کے لیے قابل قبول نہیں ہوسکتا ہے ، قابض صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات انسانیت کی تذلیل اور ناقابل معافی جرم ہیں ۔
یورپی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے ساتھ جس طرح کا برتاؤکررہی ہے وہ انسانی عزت اور انسانیت کے احترام کی کھلی توہین ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ غزہ کے عوام کی مشکلات کم کی جائیں اور ان کے خلاف جاحیت کی روک تھام کی جائے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں ایک فلسطینی محمد الناعم کو شہید کرنے کے بعد اس کے جسد خاکی کی منظم انداز میں بے حرمتی کی قابض فوج نے شہید کی لاش کو بلڈورز مشین کی مدد سے گھیسٹا اور اسے لٹکا کر ایک ٹینک میں پھینک دیا گیا۔