(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسماعیل ھنیہ کی طرف سے امیر کویت کو ایک تہنیتی مکتوب ارسال کیا ہے جس میں برادر ملک کویت کی حکمراں قیادت اور قوم کو حماس اور فلسطینی قوم کی طرف سے مبارک باد پیش کی گئی
اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کویت کے قومی دن کے موقع پر امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کویتی عوام کو تہنیتی مکتوب ارسال کیا جس میں برادر ملک کویت کی حکمراں قیادت اور قوم کو حماس اور فلسطینی قوم کی طرف سے مبارک باد پیش کی گئی ۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ حماس اور فلسطینی قوم قضیہ فلسطین سے متعلق امیر کویت کے اصولی اور دیرینہ موقف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ کویت نے ہرمشکل وقت میں فلسطینی قوم کا ساتھ دیا اور فلسطینی قوم کے اصولی مطالبات، حق خود ارادیت اور بنیادی انسانی حقوق کی ہمیشہ حمایت کرکے فلسطینی قوم کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ہم کویت کی قیادت کی طرف سے قضیہ فلسطین سے متعلق اپنائے گئے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔