(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی غیر قانونی آبادکاروں نے قابض پولیس اور فوج کے حفاظتی حصار میں حضرت یوسف ؑ کے مزار پر دھاوا بولا مسلمانوں کو مزار سے بے دخل کرنے کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں صیہونی پولیس اور فوج کی فائرنگ سے کم سے کم 20 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق غیرقانونی صیہونی آبادکاروں نے صیہونی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسلمان زائرین کو مزار سے تضحیک آمیز انداز میں بے دخل کردیا جس پر وہاں موجود فلسطینیوں نے احتجاجا قابض فوج اور پولیس پر پتھراؤ کیا ۔
صیہونی فوج نے غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کو محفوظ رکھنے کیلئے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔