• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نیتن یاھو کا بیت المقدس میں یہودی بستی کی تعمیر کا اعلان

بدھ 26-02-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
نیتن یاھو کا بیت المقدس میں یہودی بستی کی تعمیر کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست کے انتخابات میں کامیابی کیلئے صیہونی ریاست کے وزیراعظم  نے فلسطین میں غیر قانونی یہودی آباد کاری کے ایک زیر التوا متنازع منصوبہ پر عمل درآمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کو بسانے کے لیے ساڑھے تین ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

قابض صیہونی ریاست کے وزیرا عظم  نیتن یاہو نے اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات سے صرف چھے روز قبل منگل کے روز اپنی نشری تقریر میں انتخابات میں یہودی آبادکاروں کی حمایت کے حصول کے لیے غیر قانونی یہودی آباد کاری کے ایک زیر التوا متنازع منصوبہ پر عمل درآمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ :’’میں نے ای -1 میں 3500 مکانوں کی تعمیر کے منصوبے کو فوری طور پر شائع کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ منصوبہ پہلے ہی چھے سے سات سال سے تاخیر کا شکار ہے۔‘‘وہ اس کی منصوبہ بندی کے پہلے مرحلے کی بات کررہے تھے۔ای-1 منصوبہ مقبوضہ بیت المقدس میں واقع سب سے بڑی یہودی بستی مآلے ایڈومیم کو وسعت دے دے گا اور یہ بستی مقبوضہ القدس سے مل جائے گی۔ یہ اس وقت شہر کے مرکز سے پندرہ منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔

واضح رہے کہ اس منصوبہ کے تحت ای-1 نامی بنجر پہاڑی علاقے میں یہودی آبادکاروں کو بسانے کے لیے ساڑھے تین ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

 اسرائیل نے اقوام متحدہ اور اپنے یورپی اتحادیوں کے اعتراضات کے بعد اس علاقے میں 2012ء میں یہودی آبادکاروں کے لیے مکانات کی تعمیر کے اس منصوبہ کو منجمد کررکھا تھا۔یورپی ممالک اور دنیا کی دوسری طاقتوں کا کہنا ہے کہ اس منصوبہ پر عمل درآمد سے اسرائیل کا فلسطینیوں کے ساتھ مستقبل میں امن معاہدہ خطرے میں پڑ جائے گا۔

Tags: اسرائیلی وزیراعظمغیر قانونی یہودی  بستیاںقابض ریاستنیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.