(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس سے قابض صیہونی فوج نے پرائمر ی اسکول کے استاد کو اغواء کرلیا ، قابض فوج کا استاد کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے سے انکار۔
ذرایع کے مطابق قابض صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی قصبے عناتا کےقریب سے ایک فلسطینی نوجوان کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوجیوں نے فلسطینی نوجوان جس کی شناخت محمد زکارنہ کے نام سے ہوئی اور وہ جنین شہر میں قباطیہ قصبے میں قائم ایک پرائمر ی اسکول میں بطور استاد ملازہے ، اس کو عناتا کے قریب قائم عارضی چوکی پر روکا اور پھر اس کو اغوء ا کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے نوجوان کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوجیوں نے اس کو سرعام اغواء کیا اور اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر متنقل کردیا ۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں سینکڑوں عارضی اور مستقل چوکیاں اور رکاوٹیں قائم ہیں جسے قابض اسرائیلی فوجی فلسطینی شہریوں کی حرکت کو روکنے اور اسے انہیں گرفتار کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔