(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج کی شام میں القدس بریگیڈ کے مراکز پر وحشیانہ بمباری میں مزاحمتی تحریک کے دو کمانڈر شہید ہوگئے ہیں۔
فلسطینی مزاحتمی تحریک اسلامی جہاد کی جانب سے پیر کی صبح جاری ایک بیان میں شام کے دارالحکومت دمشق میں کی گئی بمباری کے دوران جماعت کے دوکمانڈر 24 سالہ سلیم احمد سلیم اور 23 سالہ زیاد احمد منصور کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اپنے شہداء کے خون کو رائے گاں نہیں جانے دے گی ۔
اسلامی جہاد نے اسرائیلی فوج کی بمباری کو وحشیانہ اور بزدلانہ حملہ قرار دیا اور کہا کہ القدس بریگیڈ کے جانثار صہیونی دشمن کو اس کی سفاکیت کا سبق سکھائیں گے۔
واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب قابض اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے مراکز پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں دو نوں کمانڈر شہید ہوگئے۔