(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صدی کی ڈیل کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جلوس نے ریلی کی شکل میں اردن میں امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا، مظاہرین نے سنچری ڈیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
جمعہ کے روز اردن کی قائم کردہ قومی اتحاد کے زیر اہتمام دارالحکومت عمان اور دوسرے شہروں میں امریکی صدر کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے ‘صدی کی ڈیل ‘ کے خلاف بڑپے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
جلوس نے ریلی کی شکل میں اردن میں امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا، مظاہرین نے سنچری ڈیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے متعارف کرائے گئے’صدی کی ڈیل’ منصوبے کو فلسطینیوں کے ساتھ تاریخی دھوکہ قرار دیا۔
دوسری جانب لبنان کے شہر صیدا میں بھی امریکی صدر کے تیار کردہ نام نہاد سازشی امن منصوبے صدی کی ڈیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی اور امریکا کے سنچری ڈیل منصوبے کی مخالفت کی گئی۔