• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امریکی پیشکش کو ٹھکرایا، فلسطینی اپنے مستقبل کافیصلہ خودکریں گے،ابو مرزوق

ہفتہ 22-02-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
امریکی پیشکش کو ٹھکرایا، فلسطینی اپنے مستقبل کافیصلہ خودکریں گے،ابو مرزوق
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ تاریخ پر نظر ڈالیں تو استعماری قوتوں کے خلاف انہی قوموں کو کامیابی ملی ہے جو سیسہ پلائی دیوار بن کر استعمار کے مقابلے میں کھڑی ہوئیں، فلسطینی قوم بھی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے اپنے وطن پر قابض غیر قوم کو نکال باہر کرے گی۔

ترکی کی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کا کہناتھا کہ امریکا کی طرف سے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بار بار پیش کش کی گئی مگر حماس نے امریکا کے ساتھ بات چیت اور ثالثی کی تمام پیش کشیں ٹھکرا دیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکا کے پیش کردہ  نام نہاد سازشی امن منصوبے کو ناکام بنانےکے فلسطینی قوم کو تین نکاتی پروگرام پرعمل درآمد کرنا ہوگا، فلسطینیوں کو سب سے پہلے اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی فضاء قائم کرنا ہوگی،  فلسطینی قوم کا بچہ بچہ قابض صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت پر متفق ہوجائے اور تمام قوت کو مجتمع کر کے تحریک آزادی اور مزاحمت کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ پر نظر ڈالیں تو استعماری قوتوں کے خلاف انہی قوموں کو کامیابی ملی ہے جو سیسہ پلائی دیوار بن کر استعمار کے مقابلے میں کھڑی ہوئیں۔ فلسطینی قوم بھی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے اپنے وطن پر قابض غیر قوم کو نکال باہر کرے گی۔ابومرزوق کا کہنا تھا کہ امریکی سنچری ڈیل میں فلسطینی قوم کا مقدر پنہاں نہیں۔ فلسطینی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔ کوئی امریکا یا قابض اسرائیل فلسطینی قوم کا مقدر نہیں لکھے گا۔

Tags: امریکی پیش کشامریکی ثالثحماسموسیٰ ابو مرزوق
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.