(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے ر ہنما نے اپنی زندگی کے 19 سال بغیر کسی جرم اور مقدمے کی سماعت کے قابض صیہونی فوج کی قید میں گزار دیئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ روز اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کےمقامی رہنما 55 سالہ رأفت ناصيف کو مغربی کنارے کے ضلع طولکرم میں ان کے گھر سے اغواء کرلیا ، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ قابض فوج نے رات گئے ان کے گھر کو چاروں جانب سے گھیرا اورگھر میں گھس کر رأفت ناصيف کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نسیف کو متعدد بارگرفتار کیا جاچکا ہے ، انھوں نے اپنی زندگی کے کل 19 سال انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بغیر کسی مقدمے کی سماعت اور فرد جرم کے صیہونی زندانوں میں گزارچکے ہیں ۔