(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی آباد کارکو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار فلسطینی بچی فلسطینی قیدی خواتین کی فہرست میں سب سے کم عمر ترین قیدی ہے ۔
فلسطینی اتھارٹی کی کمیٹی برائےاسیران کے سربراہ عیسیٰ قراقی کا کہنا ہے کہ 14 سالہ فلسطینی بچی دیمہ الواوی کو صیہونی فوج نے چاقورکھنے کے الزام میں مغربی کنارے کے ضلعد تلکریم کی فوجی چوکی سے حراست میں لیا گیا تھا۔
عیسیٰ قراقی کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی بچوں کے خلاف بے رحمانہ اقدامات اسرائیلی حکام کی نسل پرستانہ سوچ کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی حراست کے دوران دیمہ الواوی کے خاندان نے متعدد درخواستیں داخل کی جن کو مستردکردیا گیا اور آخر کار 8 ہزار شیکل اور 4 ماہ جرمانہ عائد کیا گیا ۔