(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عباس ملیشیا کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا فلسطینی بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز اسپتال میں شہید ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں گزشتہ روز عباس ملیشیا کے تشدد سے زخمی ہونے والا سترہ سالہ فلسطینی لڑکا صلاح زكارنہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم شہید ہوگیا۔
عباس ملیشیا نے گزشتہ روز قباطیہ کے مقام پر نکالی گئی ایک ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے ان پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جبکہ متعدد مظاہرین کو گاڑی تلے بھی روندھ ڈالاتھا دیاجس کے نتیجے میں تین فلسطینی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں صلاح زکارنہ بھی شامل تھا جو گذشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ صلاح زکانہ کو تین زخم آئے تھے جن میں سے ایک بڑا تھا ، ڈاکٹرز نے خون روکنے کی کوشش کی تاہم خون زیادہ بہہ جانے کے باعث وہ شہید ہوگیا ۔