(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مشتعل مظاہرین نے ہاتھوں میںبینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے ساتھ دوستی کے اقدامات کو قوم سے خیانت اوردھوکہ دہی قرار دیاگیا تھا۔
گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ سمیت دیگر شہروںمیں رام اللہ اتھارٹی کے عہدیداروں کی تل ابیب میں کانفرنس میں شرکت اور اسرائیلی شخصیات کو رام اللہ میں مدعو کیے جانے کے خلاف سماجی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نےرام اللہ اتھارٹی کے عہدیداروں کی اسرائیل دوستی کے خلاف شدید احتجاج شروع کیا۔
مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت اسرائیل کے ساتھ رابطے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کو تحلیل کرنے، اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے مذاکرات ختم کرنے اور قابض دشمن کے خلاف مسلحجدو جہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میںبینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے ساتھ دوستی کے اقدامات کو قوم سے خیانت اوردھوکہ دہی قرار دیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسرائیلی پروگرامات اور کانفرنسوں میں شرکت پر رام اللہ اتھارٹی کو جاسوس، خائن اور دھوکہ باز قرار دیا اور کہا کہ فلسطینی اتھارٹی قوم اور ملک کو ڈالروں کے عوض فروخت کررہی ہے۔