(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے عوامی، سیاسی اور مذہبی حلقوں نے یونیورسٹی عہدیدار کی اسرائیلی شہر ابیب میں منعقدہ ‘پیس پارلیمنٹ’ نامی کانفرنس میں شرکت کو فلسطینی قوم اور شہداء کے خون کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔
فلسطین کی مرکزی تنظیم برائےمعلمین اور دیگرتنظیموں کی طرف سے بیرزیت یونیورسٹی کے گروپ آف ڈائریکٹر کے رکن باسم خوری کی ایک وفد کے ہمراہ تل ابیب میں منعقدہ ‘پیس پارلیمنٹ’ نامی کانفرنس میں شرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عہدیدار کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے ، تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں منعقدہ ‘پیس پارلیمنٹ’ نامی کانفرنس میں شرکت فلسطینی قوم اور شہداء کے خون کے ساتھ غداری۔
فلسطین کے عوامی حلقوں نے بھی باسم خوری کی اسرائیل میں منعقدہ دوستی کانفرنس میں شرکت کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی عہدیدار کی طرف سے اسرائیل میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ رام اللہ اتھارٹی اسرائیل کی صرف بہ ظاہر مخالفت کررہی ہے۔ اندر خانہ وہ اسرائیلی دشمن کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔